الشباب کے دہشت گردوں نے کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے
نیروبی (آئی این پی ) کینیا میں دہشتگردوں کے پولیس پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کانٹی گاریسا میں انتہاپسند تنظیم کے جنگجوں نے حملہ کیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔، الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔