برطانیہ کو 9 بڑے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے:وزیراعظم

سائبر حملے، دہشتگرد کارروائیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں، اقدامات کر رہے ہیں:کیئر اسٹارمر 
لندن (آئی این پی ) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ملک میں دہشتگرد حملے کا خطر ے کا اظہار کردیا ۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو  9 بڑے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے جن میں سائبر حملے، دہشتگرد کارروائیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔