شہباز شریف نے بیرسٹرگوہر‘اسد قیصر اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی اْن کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی وزیرِ اعظم نے ملاقات کی۔