عالمی جونیئرسکواش: مصر کے محمد زکریا کا نیا ریکارڈ، بھارت کی انہت سنگھ بھی چیمپیئن

کراچی(سپورٹس ڈیسک) مصر کے 18 سالہ محمد زکریا مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے جبکہ بھارت کی انہت سنگھ نے ویمن جونیئر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔کینیڈا کے نیاگرا آن دی لیک میں عالمی سکواش جونیئر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 7 محمد زکریا نے ہم وطن نمبر 2 سیڈ ایڈم حول کو 1?2 سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر بننے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اب ان کی نظریں عالمی ٹائٹل پر ہیں۔ویمن ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارت کی 18 سالہ انہت سنگھ نے مصر کی 2 سیڈ رقیہ سالم کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دے کر مصر کی مسلسل 16 برس کی سبقت ختم کر دی۔