اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما سید شجاعت علی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر منسوخ کر دی ،سید شجاعت کاظمی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان حلقہ نمبر LA 30,4 مظفرآباد کے مدمقابل آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن اور آئین کی پاسداری ہر رکن پر لازم ہے کسی بھی سطح پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔