سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی نے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا ، خرم شہزاد

 ان اصلاحات کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، ،قومی ٹیکس سیمینار سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی شعبے کی مضبوطی، بہتر قرضہ جاتی نظم و نسق اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی نے پاکستان کو معاشی استحکام سے پائیدار اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن کیا ہے۔ ان اصلاحات کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جس کا اظہار پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز، آئی ایم ایف کے کامیاب جائزوں،سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی مثبت آرا سے ہوتا ہے۔وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے قومی ٹیکس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے، مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی ترجیحات اور نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ چار روزہ قومی ٹیکس سیمینار سے خطاب کیا۔خطاب میں پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال، حکومت کے جاری ساختی اصلاحاتی ایجنڈے، مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی ترجیحات اور نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کے نفاذ پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا گیا۔سیمینار میں صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن احسان الحق شیخ، صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن جناب رانا ثاقب منیر، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سرپرست اور چیئرمین پاکستان ٹیکس بار اکیڈمی جناب عبدالقادر میمن، مہمانِ خصوصی ممبر اپیلیٹ ٹریبونل اِن لینڈ ریونیو ظہور احمد، معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر ندیم الحق سمیت ملک بھر سے سینئر ٹیکس ماہرین، وکلا، چارٹرڈ اکانٹنٹس اور ٹیکس شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی