گل پلازا میں سرچ آپریشن کے بعد عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات اور معائنے کا عمل جاری رہ سکے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کے مطابق، لاہور فارنزک لیبارٹری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ماہرین اب اس عمارت کا معائنہ کریں گے، جس میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عمارت کو پہلے ہی مخدوش قرار دیا جا چکا ہے، اور اب فارنزک ٹیم ماہرین کے ہمراہ گل پلازا میں آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گی۔یاد رہے کہ اس ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 23 کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جا چکی ہے۔ یہ واقعہ شہر میں سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم سوالات بھی اٹھاتا ہے۔