پشاور: تاریخی دارالمساکین عمارت کی خالی کرا کر نئی فنی تربیتی عمارت کی منصوبہ بندی

پشاور: تاریخی دارالمساکین عمارت کی خالی کرا کر نئی فنی تربیتی عمارت کی منصوبہ بندی

پشاور: اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایہ داروں سے خالی کرا لیا گیا.

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں دارالمساکین کی عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، اس عمارت کو مسمار کر کے اس جگہ پر نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق کو نقصان نہ پہنچے اور منصوبہ شفاف طریقے سے مکمل ہو۔