لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں مبینہ منشیات فروش کی جانب سے پولیس پر مزاحمت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق صوئے آصل روڈ کی حدود رحمت چوک پر کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیاریڈ کے دوران مبینہ ملزم اور اس کے ساتھ موجود خواتین نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیاپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت راشد علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمے کے متن کے مطابق ملزم کے قبضے سے آئس منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہیپولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔