شہری اچانک ٹریک پر آگیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا،پولیس پہنچ گئی:عینی شاہدین،تحقیقات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ خان کالونی کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 60 سالہ شہری ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوگیاعینی شاہدین کے مطابق شہری اچانک ٹریک پر آگیا جس کے باعث حادثہ پیش آیااطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔