بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ویب ڈیسک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے بہت دکھ اور مشکل کا باعث تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی امید تھی کہ ان کی شادی بھی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سالہ شادی ان کے والدین کی تھی۔ بل گیٹس نے کہا کہ جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو وہ کامیاب تھے، لیکن حقیقت میں وہ اس وقت زیادہ کامیاب ہوئے جب دونوں ایک ساتھ تھے۔یاد رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سالہ شادی 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، جس کے بعد میلنڈا نے بھی طلاق کو "مشکل" اور "تکلیف دہ" قرار دیا تھا۔