ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرنا ترجیح ہے :امریکی نائب صدر

امریکہ کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے:جے ڈی وینس کی میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا امریکہ کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا حل سفارتکاری  سے چاہتے ہیں