پنجاب بھر میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح ریلیف، مختلف شہروں میں نرخ کم

پنجاب بھر میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح ریلیف، مختلف شہروں میں نرخ کم

ویب ڈیسک: پنجاب میں حکومت کی جانب سے آٹے اور چینی کے نرخوں میں نمایاں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں 10 کلو آٹے کے تھیلوں پر 25 سے 85 روپے تک کی رعایت دی جا رہی ہے۔

ڈی جی فوڈ شعیب خان جدون کے مطابق:
???? لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 25 سے 75 روپے تک ریلیف دیا جا رہا ہے۔
???? فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال میں 20 سے 80 روپے تک کی رعایت دی جا رہی ہے۔
???? ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 30 سے 85 روپے تک ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فروخت کا ریکارڈ
???? حکومتی ریلیف کے تحت 1250 تھیلے آٹا فروخت ہو چکا ہے۔
???? 1730 کلو چینی شہریوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا چکی ہے۔

ڈی جی فوڈ نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور چینی و آٹے کے اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔