امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان

    ابوظہبی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کام کے اوقات کار میں 2گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9سے دوپہر 2:30بجے تک ہونگے،جبکہ جمعہ کو کام کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا،اور دوپہر 12اختتام  پذیر ہوگا۔