خواتین سمیت 12 افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

آصف اہلیہ کو سہیلی صائمہ کیساتھ ملنے سے روکتا، دونوں میں جھگڑا رہتا 
صائمہ نے بیٹے، بہن سے ملکر ڈنڈوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقدمہ درج
کامونکے(خصوصی رپورٹ)دو خواتین سمیت12افراد نے تشدد کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول کی اہلیہ کے ایما پر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کا 50 سالہ محمد آصف اپنی اہلیہ رشبہ کو اسکی سہیلی صائمہ سے ملنے سے منع کرتا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا اور پچھلے دو ماہ سے الگ الگ رہ رہے تھے۔گزشتہ رات محمد آصف محلہ دار محمد انعام کے کارخانہ میں موجود تھا کہ بیوی رشبہ کی ایما پر اسکی سہیلی صائمہ نے اپنے بیٹے انجم،بہن سونیا اور رشتہ داروں ساجد،رمضان،کامران،قیصر عرف بورا،زبیر اور 3 نامعلوم افراد کی مدد سے آصف کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال سے میڈیکولیگل کے بعد گھر منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد دم توڑ گیا،صدر پولیس نے مقتول کے ماموں محمد الیاس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔