وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفرہدی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچ گئے، جہاں ان کا بیٹے زین قریشی نے اجرک پہنا کر استقبال کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی بھی موجود تھیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل آفرہدی نے کہا کہ "میرا پاکستان ہے، میرا جہاں دل چاہے گا میں جاوں گا، مجھے پاکستان میں گھومنے کے لیے کوئی جواز نہیں چاہیے۔"وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ لاہور اس لیے آئے ہیں کہ اپنی پارٹی کے تنظیمی دوستوں اور قید قیادت سے اظہار یکجہتی کریں، کیونکہ حکومت نے جیل میں قیادت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔سہیل آفرہدی نے کہا کہ "یہ جو سلوک کیا جا رہا ہے یہ ذہنی پستی کی علامت ہے، حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ذمہ داری تحریک تحفظ آئین کی ہے، اور میں اپنی اس ذمہ داری کو پورے زور و شور سے جاری رکھوں گا۔"