وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج لاہور میں مختلف ملاقاتوں اور دوروں کے سلسلے میں سرگرم رہیں گے۔
رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور عمر سرفراز سے ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔ بعد ازاں وہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ کر ایک بجے وکلاء سے خطاب کریں گے اور ہائی کورٹ میں پارٹی رہنماؤں کی فیملی اور وکلاء سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دوران وہ ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں سے مشاورت بھی کریں گے۔شام 5 بجے سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ زمان پارک جائیں گے، جبکہ شام 7 بجے وہ محمود رشید، مرحوم ظل شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے گھروں کا دورہ کریں گے۔