واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والے خوش قسمت نے امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا جیک پاٹ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری حکام کے مطابق یہ ٹکٹ آرکنساس کے شہر لِٹل راک کے مضافات میں صرف 2 ڈالر میں فروخت ہونے والے ایک پاوربال لاٹری ٹکٹ نے کرسمس کی شام ہونے والی قرعہ اندازی میں میں 1.817 بلین ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔