روسی افواج سے 5 دیہات واپس لے لئے: یوکرین کا دعویٰ

 کارروائی 20 ویں آرمی کور کے دستوں کی معاونت سے مکمل کی گئی: یوکرین اسالٹ رجمنٹ
کیف (آئی این پی) یوکرینی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے دنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں روسی افواج کے خلاف طویل جوابی کارروائی کے بعد پانچ دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔یوکرینی فوجی حکام کے مطابق یہ آپریشن خزاں 2025 کے دوران 100 دن سے زائد عرصے تک جاری رہا۔225ویں علیحدہ اسالٹ رجمنٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ کارروائی 20 ویں آرمی کور کے دستوں کی معاونت سے مکمل کی گئی