وزیراعظم کا کابینہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق

وزیراعظم کا کابینہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متعدد اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

 وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت کو اس مسئلے کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس سال قومی خزانے کو 70 ارب روپے وصول ہوں گے۔ اجلاس میں خوش خبری دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے کرکٹرز اس میگا ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔