لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ سرکاری نرخنامے کے مطابق، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز یہ قیمت 548 روپے فی کلو تھی۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 388 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔دوسری جانب، لاہور میں انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔