دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہوگی
پشاور(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کے پی کیمیں قدرتی وسائل کی نئی دریافت ہوئی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے مائننگ سیکٹر میں قدرتی وسائل کی دریافت کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ قدرتی وسائل کی ترقی میں او جی ڈی سی ایل کا کلیدی کردار ہے، جس کی وجہ سے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت ہوئی ہے۔دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہے۔