پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتاری کا نیا فاسٹ بولر ملا

پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتاری کا نیا فاسٹ بولر ملا

پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایات کو جاری رکھنے کے لیے جھنگ سے ایک باصلاحیت نوجوان نوجوان سامنے آگیا ہے۔

 اس کا نام قیوم خان ہے، جس نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ حاصل کی ہے۔پی سی بی نے قیوم خان کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا ہے تاکہ اس کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور مستقبل میں پاکستان کے لیے ایک اہم فاسٹ بولر کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی تیز رفتاری اور بولنگ کے معیار سے متاثر کیا۔

اس کے علاوہ، نوجوان بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا، جس کا مقصد ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔ قیوم کی غیر معمولی رفتار اور صلاحیتوں نے اسے پاکستان کے اگلے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر شناخت دلائی ہے اور وہ مستقبل میں ٹیم کے اہم ستون بننے کی توقع ہے۔