فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پالیسیوں کو امریکی میگزین سے بین الاقوامی تعریف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پالیسیوں کو امریکی میگزین سے بین الاقوامی تعریف

امریکی میگزین ’دی نیشنل انٹرسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب پالیسیاں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اہم اقتصادی معاہدوں کا اعلان کرکے اپنی نئی دوستی کو دوگنا کر دیا۔

میگزین کے مطابق پاکستان نے حالیہ محاذ پر بھارت کو بھاری دھچکا پہنچایا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسٹریٹجک ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان نے بھارت کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا، جس سے بھارت کو مالی اور فوجی نقصان ہوا۔ امریکی میگزین نے لکھا کہ پاکستان نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور امریکی صدر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی دعوت کے باوجود واشنگٹن کا دورہ نہیں کیا، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہوئے۔

مودی کے انکار کے باوجود امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی اور ایک ماہ بعد پاکستان کے ساتھ اہم اقتصادی معاہدے کیے، اور روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر ٹیرفز بڑھا دیے گئے۔میگزین نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی کو امریکا نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا، جسے بھارت سے دوری کے واضح اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پاکستانی تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور موثر سفارتی اقدامات نے ملک کی ساکھ مضبوط کی اور بھارت کے خلاف اہم بین الاقوامی سیاسی دباؤ پیدا کیا۔