امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ممکنہ جنگ روک دی گئی۔
ٹرمپ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کے دوران، انہوں نے دونوں رہنماؤں کو واضح پیغام دیا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو امریکا ان کے ساتھ تجارتی معاہدے نہیں کرے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خبر ملی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی میں سات طیارے مار گرائے گئے ہیں اور دونوں ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے پر حملہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے مودی اور پاکستانی وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ وہ جنگ نہ کریں، کیونکہ یہ بہت سخت لوگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مودی سے کہا کہ وہ سخت ہیں، مگر دونوں رہنماؤں نے لڑائی جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا، جس کے بعد دو دن کے اندر دونوں ملکوں نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ سمجھ گئے ہیں اور جنگ رک گئی ہے۔ ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں، اور بائیڈن کے بارے میں کہا کہ وہ یہ کام نہیں کر سکتے۔