ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں:آصفہ بھٹو زرداری

ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں:آصفہ بھٹو زرداری

پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہر پاکستانی کے لیے اکٹھا ہونے کا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑا، جس کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید بپھراؤ دیکھنے میں آیا۔ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے۔