پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ، متفقہ طور پر بائیکاٹ کا فیصلہ، اراکین سے اس حوالے سے رائے طلب کی گئی تھی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد مشاورت کا عمل مکمل ہوا اور بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آیا۔