پنجاب میں سرکاری گندم 2900 روپے فی من کے نرخ پر جاری کرنے کی تجویز

پنجاب میں سرکاری گندم 2900 روپے فی من کے نرخ پر جاری کرنے کی تجویز

لاہور: پنجاب میں سرکاری گندم کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ نوید شہزاد مرزا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرکاری گندم 2900 روپے فی من کے نرخ پر جاری کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں گندم کی موجودہ قیمت اور صوبے میں آٹے کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نرخ تجویز کیے گئے ہیں۔ سرکاری گندم کا اجرا مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو مستحکم رکھنے، ذخیرہ اندوزی روکنے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔اگر یہ قیمت منظور ہو جاتی ہے تو فلور ملز کو سرکاری گندم 2900 روپے فی من میں فراہم کی جائے گی، جس کا اثر آٹے کی قیمت پر پڑے گا۔قیمت کے تعین کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے، جس کے بعد محکمہ خوراک گندم کا اجرا شروع کرے گا۔