6 صحافیوں کا قتل،اسرائیلی کارروائی صحافت پر وار : شیری رحمن

 غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی طرح جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے:سینیٹر کی گفتگو
 اسلا م آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں 6 صحافیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے  کہا کہ اسرائیل کی سفاکانہ پالیسی نے مزید 6 صحافیوں کو ہمیشہ کے  لئے  خاموش کر دیا، اسرائیلی کارروائی صحافت اور آزادی اظہار پر وار ہے۔ سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا قتل بین الاقوامی قانون کے تحت ایک سنگین جنگی جرم ہے، غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔  انہوں نے کہا کہ النصر ہسپتال پر بمباری اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی طرح جنگ نہیں بلکہ ایک نسل کشی ہے۔