پالیسیوں پر اختلاف کے باوجود وفاقی حکومت کیساتھ ہیں بلاول بھٹو

 ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزاء مقابلے ہونے چاہئیں
نوڈیرو (آئی این پی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کیساتھ ہے۔نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہائوسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوڈیرواور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے ہیں، ان گھروں کے بنانے کیلئے ایک لاکھ تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے، چاہتا ہوں یہ منصوبہ ایک دو سال تک مکمل ہو جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، وزیراعلی اچھی کارکردگی کے حامل بلدیاتی نمائندوں کو مزید فائدہ مند سہولیات فراہم کریں۔