فیصل ٹا ئون پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

ریکارڈ یافتہ ملزم سبطین شادباغ سے پکڑا گیا، چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد
لاہور (کرائم رپورٹر) فیصل ٹا ئون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم سبطین کو ٹریس کر کے شادباغ سے گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق ملزم مختلف مارکیٹس میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا اور فوٹیج میں اسے واردات کے بعد فرار ہوتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم چوری شدہ موٹر سائیکل کو پٹرول ختم ہونے تک استعمال کرتا اور پھر اسے چھوڑ کر دوسری موٹر سائیکل چوری کر لیتا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کر لی ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کے لیے اے وی ایل ایس ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔