ریاستی ملکیتی اداروں کے ٹیکس تنازعات کے حل کے لئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں مخصوص قانونی طریقہ کار موجود ہے:عدالت
لاہور(آئی این پی)میپکو پر 4 ارب 53 کروڑ 59 لاکھ 73 ہزار 266 روپے ٹیکس عدم ادائیگی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو میپکو کے خلاف جبری کارروائی سے روک دیا، عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس طلب کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس عابد حسین چٹھہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے میپکو کی درخواست پر سماعت کی، میپکو نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 140(1) کے تحت ایف بی آر کے 5 اگست اور 7 ستمبر کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کے ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 134-A میں مخصوص قانونی طریقہ کار موجود ہے، عدالت نے قرار دیا کہ اگر کمیٹی مقررہ مدت میں تنازع حل نہ کرے تو قانون میں اپیل کا فورم بھی موجود ہے