ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے صدر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعہ کوٹ خدک کے علاقے میں رات گئے پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے صدر صلاح الدین کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ڈی پی او شبیر حسین شاہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں صلاح الدین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بھائی زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔