روس میں گائیوں سے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے پہلی سرجری

ماسکو (آی این پی )روسی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی نیری نے گائیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے  ان کے دماغ میں نیورو امپلانٹس لگا کر دنیا کی پہلی کامیاب سرجری کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے سرجری کے ذریعے پانچ گائیوں کے دماغ میں ایسے خاص آلے اور ایک اسٹیمولیٹر سر کے پچھلے حصے پر لگایا گیا اور الیکٹروڈز دماغ کے اندر گہرائی تک پہنچائے گئے۔کمپنی کے مطابق یہ آلے گائے کے دماغ کے ان حصوں کو برقی لہروں سے متحرک کرتے ہیں جو بھوک، تنا اور تولیدی عمل کو کنٹرول کرتے ہیں، یہ تجربات روس کے علاقے سویردلووسک میں کئے گئے اور ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا قرار دئے گئے