فوجی عدالت سے سزائیں‘ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائو ں کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے لئے 10 دن کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملٹری عدالت سے سزاں کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں راحب محبوب کو 12 سال قید کی سزا سنائی لیکن سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی گئی جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک وہ لائن کیوں نہیں پڑھی جس پر عمل درآمد کا کہا گیا تھا؟ 45 دن گزر چکے ہیں، ابھی تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟