بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچہ جاں بحق

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اس پر سوار ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ چیچہ وطنی سے فیصل آباد جانیوالی بس نے 111سیون آر پرانی چیچہ وطنی موڑ کے قریب موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر دے ماری، جس سے شرف کوٹ سے تعلق رکھنے والا بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں ملوث بس کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دوسرے حادثہ میں وین طلباء کو چیچہ وطنی سے لے کر ساہیوال جارہی تھی کہ راستے میں نیشنل ہائی وے پر چک نمبر 37 بارہ ایل کے قریب وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا،تاہم وین میں سوار تمام طلباء￿  معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔