شبلی فراز دو مقدمات میں اشتہاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شبلی فراز کو دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔ گزشتہ روزسماعت کے دوران عدالت نے شبلی فراز کی مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ اقدام ناگزیر تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس میں استغاثہ کے گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔