پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس سے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی مشہور ٹک ٹاکرز جیسے متھیرا، امشا رحمان اور مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں، اور اب کنول آفتاب کی ویڈیو کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ویڈیو کے بارے میں مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ہے اور جعلی ہے، جبکہ دیگر اسے اصلی ویڈیو سمجھتے ہیں۔ تاہم، کنول آفتاب یا ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طرف سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ بیان یا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
کنول آفتاب لاہور سے تعلق رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، اور وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں۔ ان کے شوہر اور بیٹی بھی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔اس ویڈیو کی حقیقت ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، مگر اس ویڈیو کی گردش نے آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بارے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس مسئلے پر سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے اور سوشل میڈیا پر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔