عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا، وزیراعلیٰ کے پی

عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا، وزیراعلیٰ کے پی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے وہاں پہنچ کر اپنے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے، اور جب تک عمران خان کا حکم نہیں آتا، وہ واپس نہیں جائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے، لیکن پی ٹی آئی نے پرامن دھرنا دینے کا عزم کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے وطن کی آزادی کے لیے نکلے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو حوصلہ دیتے ہوئے نعرے بھی لگوائے اور کہا کہ کوئی بھی طاقت پی ٹی آئی کے فیصلوں کو مسلط نہیں کر سکتی۔پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک پر احتجاج جاری ہے۔

 اس دوران، پولیس نے احتجاجی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، اور فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور پی ٹی آئی وفد ایک سے زائد مرتبہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر چکا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی جاتی۔ پی ٹی آئی کی قیادت اس وقت مکمل طور پر اس بات پر مرکوز ہے کہ وہ عوامی حمایت سے حکومت کے خلاف اپنی تحریک کو مزید کامیاب بنائیں۔