وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں گندم کی اسٹوریج کیپسٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، اور یہ بھی کہا کہ کھاد کی وافر مقدار اور کم نرخوں کے باوجود گندم کی کاشت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ایک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے، مریم نواز کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ربیع سیزن کے دوران کھاد کی قیمتیں 25 فیصد کم ہوچکی ہیں اور اسٹاک کی مقدار ضرورت سے 125 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، گندم کی کاشت کا 82 فیصد ہدف مکمل ہوچکا ہے اور 10 دسمبر تک گندم کی کاشت مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔صوبے بھر میں 3 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت کی گئی ہے، اور کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹر اور لینڈ لیورلز کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔