خواتین پر تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے: تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)سیکرٹری وویمن پارلیمنٹری کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے خواتین پر تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے، خواتین کو با اختیار بنانا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں ڈاکٹرشاہدہ رحمانی نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، خواتین پر تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے، قانون سازی کے ذریعے خواتین کو مزید تحفظ فراہم کریں گے۔ سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا قومی ترقی کی ضمانت ہے، صنفی تشدد کے خلاف معاشرتی اور قانونی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے