ڈکیتی مزاحمت پرمحنت کش مار ڈالا

32 سالہ محسن مزدوری کے بعد گھر جا رہا تھا نظام پورہ ڈھاکہ کے قریب ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے مارا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ڈکیتی مزاحمت پرمحنت کش کو قتل کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نظام پورہ ڈھاکہ کے قریب بلغے کا رہائشی 32 سالہ محسن علی محنت مزدوری کے بعد گھر جارہا تھا کہ مسلح ملزموں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت شروع کردی جس پر ملزموں نے فائرنگ کردی اورمحسن موقع پرہی دم توڑگیا،