بھارتی ریاست راجستھان کی 30 سالہ اداکارہ و ماڈل ہرشل کالیا ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ہرشل کام سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کر کے اداکارہ کو ہسپتال منتقل کیا، لیکن شدید سر کی چوٹوں کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، اور حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ہرشل کالیا ویب سیریز ’’کرائم نیکسٹ ڈور‘‘ میں کام کر چکی تھیں، ساتھ ہی وہ ایک نیوز چینل پر اینکر اور متعدد راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار بھی ادا کر چکی تھیں، اور حالیہ دنوں میں ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔