پاکستان کی درخواست پر 2 ایرانی رہنماؤں کو امریکی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا، عالمی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان کی درخواست پر 2 ایرانی رہنماؤں کو امریکی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا، عالمی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: پاکستان کی سفارتی اقدامات کے نتیجے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو امریکی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹا دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان نے واشنگٹن سے مؤقف اختیار کیا کہ ان اہم شخصیات کو نشانہ بنانے سے ممکنہ مذاکرات کا راستہ بند ہو جائے گا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بھی پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے اور مذاکرات کے امکانات برقرار رہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی کامیابی ہے، جس کا مقصد جنگ بندی اور بات چیت کے دروازے کھلے رکھنا ہے۔