بلوچستان میں شدید بارش‘ کئی مکان تباہ،2 افراد جاں بحق

  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تربت بلیدہ روڈ کو کھول دیا گیا‘لاہور سمیت کئی شہروں میں بھی بارش
کوئٹہ ‘لاہور(آئی این پی )بلوچستان میں بارش سے مختلف علاقوں میں تباہی، مختلف علاقوں میں مکانات زمین بوس ہوگئے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے دوران  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تربت بلیدہ روڈ کو کھول دیا گیا،رودبن کے مقام پر رابطہ پل جزوی متاثر،تمپ، ہوشاب اور بلیدہ میں بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا