ٹرمپ نے شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا بیان امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا  پاکستان جاری بحران کے خاتمے کیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔