صدر ٹرمپ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل پر گفتگو

دی ہیگ (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات ہیگ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔