لندن(آئی این پی)انگلینڈ اور ویلز میں ہر 8 میں سے ایک خاتون گھریلو تشدد، جنسی تشدد یا اسٹاکنگ (پیچھا کرنے) جیسے جرائم کا شکار ہوئی۔ اس سلسلے میں تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔یہ چشم کشا انکشاف برطانوی دفتر برائے قومی شماریات(او این ایس) کی جانب سے جاری کردہ کرائم سروے کے نتائج میں سامنے آیا، جو مارچ 2025 تک کے سال کا احاطہ کرتا ہے۔سروے کے مطابق تقریبا 5.2ملین افرادنے بتایا کہ وہ 12 ماہ میں کسی نہ کسی قسم کے جنسی یا گھریلو تشدد یا اسٹاکنگ کا نشانہ بنے، 12.8 فیصد خواتین اس تشدد کا شکار ہوئیں جبکہ مردوں میں یہ شرح 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔