تلونڈی(خصوصی رپورٹ)روزنامہ دنیا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی خبر پر وزیراعلیٰ کے نوٹس اوراحکامات پر ڈپٹی کمشنرقصور نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفٰے کو چونیاں سرکل میں کتے مار مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا شہریوں، بالخصوص بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پالتو کتوں کے مالکان کو تین دن میں کتوں کی ویکسی نیشن کروا کر متعلقہ دفاتر میں مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔