نریندر مودی انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے پہلے سیاستدان بن گئے

نریندر مودی انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے پہلے سیاستدان بن گئے

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

نریندر مودی نے 2014 میں انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ ان کا اکاؤنٹ اب دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاسی اکاؤنٹس میں شمار ہوتا ہے، جہاں وہ اپنی سرکاری مصروفیات، غیر ملکی دوروں، عوامی رابطہ مہمات، ثقافتی تقریبات اور ذاتی لمحات کی جھلکیاں شیئر کرتے رہتے ہیں۔انسٹاگرام پر مودی کے فالوورز کی تعداد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی دگنی سے زیادہ ہے، جن کے فالوورز کی تعداد تقریباً 4 کروڑ 32 لاکھ کے قریب ہے۔

بھارت میں بھی انسٹاگرام پر سیاسی شخصیات میں نریندر مودی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دوسرے اور کانگریس رہنما راہول گاندھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر مودی کی یہ غیر معمولی مقبولیت ان کی ڈیجیٹل حکمت عملی اور عوام سے براہ راست رابطے کی پالیسی کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے، جس کے ذریعے وہ ملکی اور عالمی سطح پر اپنے پیغامات مؤثر انداز میں پہنچاتے ہیں۔